
ملتان میں کھیلے جانے والے پاک ویسٹ انڈیزدوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 154پر ڈھیرہوگئی۔
پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان میں ایک دن میں سب سے زیادہ وکٹیں گرنے کا ریکارڈبن گیا، دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز20وکٹیں گرگئیں۔
کامران16، شان15، ہریرہ 9 اوربابر ایک رنز پر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے49 اور سعود نے 32رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیزکی ٹیم پہلی اننگزمیں 163پرآؤٹ ہوئی، ویسٹ انڈیزکو پہلی اننگز پر9رنزکی برتری ملی۔ واریکن نے 4 اورموٹی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔