کرم پولیس نے تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین کو حراست میں لے لیا


کرم پولیس نے تحصیل چیئرمین اپرکرم آغا مزمل حسین کو حراست میں لے لیا جن کے خلاف پاراچنار دھرنا کی ایف آئی آر درج تھی۔
پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اپر کرم سے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، پاراچنار دھرنا میں موجود 300 سے زائد افراد پر ایف آئی آر درج ہے۔
اپر کرم کے لئے سامان رسد اور بنکرز کی مسماری کا نیا شیڈول جاری
دوسری جانب کرم میں قیام امن کے لیے بنکرز کی مسماری کا سلسلہ آج پھر شروع ہوگا، مال بردار ٹرکوں کا ایک اور قافلہ بھی آج پاراچنار روانہ ہوگا جبکہ آئندہ 3 دنوں میں کسی بھی دن امن جرگے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مال بردار ٹرکوں کا ایک اور قافلہ آج پارا چنار کے لیے روانہ ہوگا، راستوں کی بندش سے اشیائے خورو نوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں جبکہ پیٹرولیم مصنوعات بھی نایاب ہیں۔
ادھر بنکرز کی مرحلہ وار مسماری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اگلے 3 دنوں میں امن معاہدے کے شرکا اور امن کمیٹیوں کے ارکان کا جرگہ بھی ہوگا، اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار بھی طے کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles