سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ میری نظرمیں مذاکرات ایک سمت کی طرف جا رہے ہیں، لگ رہا ہے دونوں کو کوئی جلدی ہے، حکومت سے مذاکرات میں مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کو شامل کرنے سے پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری رہتا۔
آج نیوز کے پروگرام “ نیوزانسائٹ ود عامرضیا“ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات
میں پی ٹی آئی کو مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کو شامل کرنا چاہیے تھا، جے یوآئی اور پی ٹی آئی مل کر حکومت کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی کا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ میری آج سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے طویل ملاقات ہوئی ہے، جے یو آئی، پی ٹی آئی اور حکومت دونوں کیلئے اہم ہے۔
حکومت کا اپوزییشن کے مطالبات کا تحریری جواب 28 جنوری کو دینے کا فیصلہ
حکومت کے پاس صرف 7 دن کا وقت ہے، بیرسٹر علی ظفر نے الٹی میٹم دے دیا
فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا ہے، ٹرمپ انتظامیہ اس کا نوٹس لے گی، مجھے یقین ہے کہ موجودہ حکومت پر بیرونی دباؤ بھی آئے گا۔