
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان مارے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5 سی تھری تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان کی شناخت اور کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔
کراچی میں ٹریفک حادثات میں کمی نہ آسکی، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
پوش علاقوں میں چوریاں کرنے والی خواتین ملازماؤں کی فہرست جاری
ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔