
پاور ڈویژن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کے بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا۔
پیر کو صبح سویرے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوس، جس سے کراچی شہر کو پانی کی سپلائی عارضہ طور پر معطل ہوگئی۔
جس پر پاور ڈویژن نے نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو فوری اقدامات کرنے اور بجلی بحال کرنے کی ہدایات کر دی۔
کراچی کے متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ گئے، شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق کے الیکٹرک کو کہا گیا ہے کہ کراچی کے عوام کو پانی کی سپلائی ہر صورت بحال ہونی چاہیے۔
ترجمان پاوڑ ڈویژں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو پانی سسٹم اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے اور ان سے فوری نمٹنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں