افغان طالبان اور بھارتی حکام کے درمیان اہم ملاقات، تجارت اور کرکٹ کے فروغ پر اتفاق

دبئی میں بھارتی حکام اور افغان طالبان اور کے مابین اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور افغان بھارت کرکٹ ریلیشن کو مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں بھارت نے امداد اور ترقیاتی پروگراموں کے ذریعے افغانستان کے لوگوں کی مدد جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔ ایک افغان وزیر نے افغانستان کے لیے جاری حمایت کے لیے بھارت کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز سیکرٹری خارجہ وکرم مسری اور افغان قائم مقام وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی کی ملاقات میں بھارت نے افغان طالبان کو دوستی کا پیغام دیا۔

بھارت کے نیوکلئیر پروگرام کو بڑا جھٹکا

ملاقات میں بھارت نے افغان عوام کی مدد کے لیے جاری امداد کے علاوہ وہاں جلد نئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

بھارت میں ریپ کلچر عروج پر، خواتین کیلئے دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار

ملاقات میں چابہار بندرگاہ سے باہمی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور افغان بھارت کرکٹ تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزارت خارجہ افغانستان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بھارتی نائب وزیر خارجہ وکرم مسری نے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور عوام کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles