
ایس ایس پی عرفان بہادر کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ راجہ عمرخطاب کوعہدے سے ہٹانے کے بعد ایس ایس پی عرفان بہادر کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کااضافی چارج دیا گیا۔
نئے افسرکی تعیناتی تک عرفان بہادرکے پاس سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کاچارج رہے گا، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی خادم رند نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈیجیٹل ڈکیتی پر ایکشن لیتے ہوئے گذشتہ روز سی ٹی ڈی افسر راجا عمر خطاب اور سی پیک کے ڈی ایس پی فرخ کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔