اگر حکومت بے اختیار ہے تو کمیٹی کیوں بنائی؟ عرفان صدیقی کی پی ٹی آئی قیادت پر سوالات کی بوچھاڑ


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر حکومت بے اختیار ہے تو کمیٹی کیوں بنائی، تین چار ماہ کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیوں کرتے ہو؟
آج نیوز کے پروگرام ”نیوز انسائیٹ ود عامر ضیا“ میں گفتگو کے دوران سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی قیادت پر سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت بے اختیار ہے تو کمیٹی کیوں بنائی، تین چار ماہ کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیوں کرتے ہو؟
عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات پی ٹی آئی کی خواہش پر شروع کیے گئے، 5 دسمبر کو کمیٹی بنادی، ایک مہینہ ہوچکا مطالبات کو حتمی شکل نہیں دے پارہے، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا ہمارا کام ہے۔
عمران خان نے تحریری مطالبات حکومت کو دینے کی اجازت دے دی، بیرسٹر گوہر
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڑھ سال سے وہ کوشش کر رہے ہیں کوئی دروازہ نہیں کھلا، ہمارے دروازے پر کھڑے ہو کر کہیں اور کیوں جھانکتے ہیں؟ ہم ایک آزاد ملک ہیں اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

مسلم لیگ ن کے سینیٹر نے مزید کہا کہ شکیل آفریدی کو تو لے جانہیں سکے، یہاں بھی کوشش کرلیں، کیوں باہر کی قوت کو یہ جواز دیتے ہیں کہ وہ دخل اندازی کریں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles