یورپی سیاحوں کو لے جانیوالا طیارہ سمندر میں گر گیا، 3 افراد ہلاک

یورپی سیاحوں کو لے کر جانے والا ایک چھوٹا طیارہ مغربی آسٹریلیا کے قریب سمندر میں گر گیا جس میں سوار تین افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ منگل کی شام اس وقت گر کر تباہ ہو گیا جب وہ آسٹریلیا کے روٹنسٹ جزیرے سے نکل رہا تھا جو کہ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔

حادثے کے بعد سرچ ٹیموں نے طیارے کے ملبے کو پانی سے باہر نکالا۔ حادثے میں تین افراد کی موت کی تصدیق جبکہ چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles