
مانسہرہ کے علاقے ضلع تورغر کے علاقے میں مسافروں سے بھری گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے میں ایک خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے انتظامات کیے گئے۔
حادثہ تورغر کے علاقے شاتل سیرے کنڈو کے مقام پر پیش آیا، جہاں گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی اور کھائی میں جاگری۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی بٹگرام سے ریسکیو ایمبولینسز اور طبی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔