کرم صورت حال پر کراچی میں 13 مقامات پر دھرنے، سندھ حکومت کی شعیہ علمائے کرام سے اپیل


کرم کی صورت حال پر کراچی میں تیرہ مقامات پر دھرنے جاری ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، سندھ حکومت نے شیعہ علماء کرام سے دھرنے ختم کرانے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
کراچی میں ابو الحسن اصفانی روڈ پر عباس ٹاؤن کے سامنے دونوں سڑکیں دھرنے کی وجہ سے بند ہیں۔ نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر بھی دھرنا دیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی روڈ پر سمامہ شاپنگ سینٹر کے سامنے بھی دھرنا دے کر احتجاج کیا جارہا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل کالا چھپرا کے سامنے دو سڑکیں دھرنے کی وجہ سے بند ہیں، جبکہ ملیر پندرہ پل کے قریب بھی دھرنا دے کر دونوں سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔
کراچی میں دھرنے، کونسی سڑکیں کھلی ہیں اور کونسے متابدل راستے دئے گئے ہیں؟
سرجانی ٹاؤن روڈ پر بھی مذہبی جماعت کی جانب سے دھرنا دیا گیا ہے، جبکہ شاہراہ پاکستان پر انچولی کے سامنے بھی احتجاجی دھرنا دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ گلستان جوہر کامران چورنگی پر بھی دھرنے کی وجہ سے چاروں طرف سے ٹریفک بند ہے۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے اپیل کی ہے کہ مذہبی جماعت کراچی کے شہریوں کی تکلیف کو سمجھے، لوگ راستے بند ہونے پر شدید پریشان ہیں، شعیہ علمائے کرام سے اپیل ہے کہ وہ احتجاج ختم کرانے میں کردار ادا کریں۔

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

سعدیہ جاوید نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کے باعث ایمبولینس سمیت دیگر اشیاء ضروریہ پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
سعدیہ جاوید نے پیشکش کی کہ اگر مذہبی جماعت کو احتجاج جاری رکھنا ہے، تو شہر کے گراؤنڈز یا پریس کلب کے باہر تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles