پاکستان میں سونے کی قیمت کو پَر لگ گئے، قیمت میں حیران کن اضافہ

پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا، جہاں فی تولہ سونا 8230 روپے اور 10 گرام سونا 9600 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

جمعرات کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے بھی نرخ بڑھ گئے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 230 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح مقامی سطح پر 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 96 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 131 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے سے 5 ہزار 763 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 85 روپے بڑھ کر 4 ہزار 940 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت ایک ڈالر اضافے سے 52 ڈالر 85 سینٹ فی اونس ہوگئی۔

ملک بھر میں سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے بڑھ کر 5 ہزار 763 روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 85 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار 940 روپے پر آگئی۔ اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بھی ایک ڈالر اضافے سے 52 ڈالر 85 سینٹ فی اونس ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 4 نومبر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 13 ہزار 900 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار917 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 036 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے ہوگئی تھی۔

اس سے قبل 3 نومبر کو ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد استحکام ریکارڈ کیا گیا تھا اور قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا تھا۔

2 نومبر کو بھی گزشتہ روز فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے جب کہ 10 گرام سونا 2 ہزار 58 روپے اضافے سے 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے کا ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ عالمی اور ملکی سطح پر مختلف عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، ان عوامل میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورت حال میں غیر یقینی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہے۔

عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔ ایسے حالات میں سونے کی طلب بڑھنے سے اس کی عالمی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے جب کہ غیر یقینی صورتحال میں کمی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔

پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کا شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles