
ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی کلو قیمت 14 روپے 73 پیسے بڑھا دی گئی،اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے تحت فی کلوگرام قیمت میں 14 روپے 73 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ گھریلو سلنڈر 173 روپے 86 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
اوگرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 470 روپے 9 پیسے مقرر کی گئی ہے، جو اکتوبر میں 3 ہزار 296 روپے 23 پیسے تھی۔
ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔