
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے ہوگئی.
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1201 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار 28 روپے ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے کے بعد 4009 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا تعلق عالمی مارکیٹ میں نرخوں، ڈالر کی قدر اور مقامی مارکیٹ میں طلب و رسد سمیت مختلف عوامل سے ہوتا ہے۔
عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورت حال اور سرمایہ کاروں کے رجحانات بھی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔