حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کی ظالمانہ پالیسوں کی خلاف بڑی کال کا عندیہ دے دیا


امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کی ظالمانہ پالیسوں کی خلاف بڑی کال دینے کا عندیہ دے دیا۔
لوئر دیر میں ختم بخاری کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کی ظالمانہ پالیسوں کی خلاف آئندہ دو ماہ کے دوران اسلام آباد کی جانب بڑی کال دینے کا عندیہ دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جب ہم نے آئی پی پیز کا مسئلہ اٹھایا تو لوگوں کو پتہ بھی نہ تھا کہ آئی پی پیز کیا چیز ہے۔

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی خون پسینے کی کمائی نچوڑ کر ان لوگوں کو دے رہے ہیں جو بجلی پیدا ہی نہیں کرتے۔ حکومت ان کو دو ہزار ارب روپے سے ذیادہ رقم دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کی تنخواہ سے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے، لیکن آئی پی پیز سے انکم ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا۔
2025 میں بجلی کی خرید و فروخت کی ذمہ داری حکومت کی نہیں رہے گی، اویس لغاری
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اتنی رقم دی جارہی ہے جس سے نرسری سے یونیورسٹی لیول تک تعلیم مفت دی جاسکتی ہے بلکہ اور بھی بہت کچھ ہوسکتا ہے، جب ہم نے اس ایشو کو اٹھایا تو حکومت نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ بین الاقومی معاہدے ہیں اس لئے ان کے ساتھ بات نہیں ہوسکتی۔ جس وزیر صاحب نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ بات نہیں ہوسکتی اسی وزیر نے کل خوشخبریاں دینا شروع کیں کہ کل 13 سے بات ہورہی جبکہ 18 سے بات ہوچکی ہے جس میں سے 5 بند ہوچکی ہیں۔

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جب تک بجلی کی بل کم نہیں ہوں گے ہم اس جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم ان بھیڑیوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں جن کی ظالمانہ پالیسوں کی وجہ سے چند لوگوں کو طاقت مل رہی ہے۔
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 5 روپے تک سستی ہونے کا امکان
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی صحت اور تعلیم کے ساتھ ان سہولیات چھین لی گئی ہیں، اس لئے اس ظلم سے نجات کیلئے قوم کو آسلام اباد کی طرف کال کیلئے تیار رہنا ہوگا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles