ریاض ایئرپورٹ پر حملوں میں 17 پاکستانی زخمی ہوئے


سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے دو حملوں میں 17 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے، جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔
زخمی ہونے والے پاکستانیوں میں سے 15 کو اسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، جبکہ دو تاحال زیرِ علاج ہیں۔
پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر 10 اکتوبر کو ہونے والے پہلے حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہوئے تھے۔
اس حملے میں متعدد افراد متاثر ہوئے تھے، جن میں پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق 11 اکتوبر کو ریاض ایئرپورٹ پر دوسرا حملہ ہوا، جس میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوئے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں حملوں میں زخمی ہونے والے پاکستانی شہریوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ان میں سے 15 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ ہوچکے ہیں، جبکہ دو پاکستانی شہریوں کا ریاض کے اسپتال میں علاج جاری ہے۔
حملوں میں پاکستانی شہریوں کے زخمی ہونے اور ایک شہری کی ہلاکت کے بعد متاثرہ افراد کی طبی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
یاد رہے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے کے بعد زخمیوں کو ریکارڈ وقت میں طبی امداد فراہم کی گئی۔
ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ان کے زخموں کی نوعیت کے اعتبار سے 3 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا۔ جن زخمیوں کی حالت نازک تھی ان کی فوری سرجری کی گئی جبکہ معمولی زخمیوں کا ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں علاج کا گیا حالت مستحکم ہونے پر انہیں جانے کی اجازت دی گئی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles