ایک سیاسی جماعت کے سربراہ گورنر راج میں حصہ نہ ملنے پر شدید ناراض ہیں: محسن نقوی


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر شدید ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی سیاست دان ہیں جو ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سیاست کرتے رہے اور ہوائی جہاز کے ٹکٹس بھی اسٹیبلشمنٹ سے بنواتے تھے۔
محسن نقوی نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں نام لیے بغیر ایک سیاسی جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے کی گورنر شپ اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج میں حصہ نہ ملنے پر ناراض ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ وہی سیاست دان ہیں جو ماضی میں کئی دہائیوں تک اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سیاست کرتے رہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ جس رہنما کی بات کر رہے ہیں وہ اپنی سیاسی جماعت کے ہوائی ٹکٹ بھی اسٹیبلشمنٹ سے بنوایا کرتے تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسے سیاست دانوں کو آج دوسروں پر انگلیاں اٹھانا زیب نہیں دیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، لیکن غیر شائستہ زبان استعمال کرنے اور الزام تراشی کے بجائے دلائل اور حقائق کی بنیاد پر بات ہونی چاہیے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles