لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی، 62 افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کو لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا ہے، جس میں آگ لگنے سے 62 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طیارے (Jeju Air 7C 2216 ) میں 175 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے۔ حادثہ جنوبی کوریا کے موانگ ایئرپورٹ پر پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ طیارہ رن وے کے گرد لگی باڑ سے ٹکرا گیا، جبکہ 2 افراد کو حادثہ کی جگہ سے زندہ نکالا گیا ہے اور طیارے کے عقبی حصے میں موجود دیگر مسافروں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

قازقستان میں گرنے والا مسافر طیارہ روسی میزائل کا نشانہ بنا، رپورٹ

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مسافر طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس آرہا تھا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنکاک سے واپس آنے والے مسافر طیارے کے لینڈنگ گیئر میں فنی خرابی بتائی گئی ہے۔ چند زیر گردش تصاویر میں دکھایا گیا کہ طیارہ اپنے پیٹ کے بل اتر رہا ہے جس کے بعد طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

مسافر طیارہ روسی میزائل دفاعی نظام کے باعث تباہ ہوا، آذربائیجان کے حکام کی تصدیق

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کی ایوی ایشن انڈسٹری کو بہت محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ جیجو ایئر، جو ملک کی سب سے بڑی بجٹ ایئر لائنز میں سے ایک ہے۔

پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles