کرم کی صورتحال پر کراچی میں دھرنے، سڑکیں بند ہونے سے شہری رُل گئے


ایک طرف ضلع کرم کی صورت حال پر گرینڈ جرگہ کسی حتمی فیصلے تک نہ پہنچ سکا اور معاہدے کا اب بھی انتظار پے، تو دوسری جانب کرم کی صورتحال پر کراچی میں بارہ مقامات پر دھرنے آج بھی جاری ہیں۔ سڑکیں بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، لوگوں کا دفاتر آنا اور واپس گھر جانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔
کراچہی میں دھرنے کے باعث ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی کے دونوں ٹریک بند ہیں، ٹریفک کو پیپلز چورنگی، گرومندرسے سولجر بازار کی طرف موڑا جارہا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق، سوسائٹی سگنل سے کوریڈور تھری، بریٹو روڈ سے سولجر بازار اور گرو مندر کی طرف ڈائیورشن دی گئی ہے۔
ابو الحسن اصفہانی روڈ پر عباس ٹاؤن کے سامنے دونوں سڑکیں بند ہیں اور ٹریفک کو پیراڈائز بیکری سے فاریہ چوک کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔
نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر بھی دھرنے کے باعث سروس روڈ سے ٹریفک کی روانی جاری ہے۔
شارع فیصل کالا چھپرا ملیر روڈ پر بھی دھرنا جاری ہے اور ٹریفک کو کارساز، ڈرگ روڈ، ملینیئم، جوہر چورنگی کی جانب پہلوان گوٹھ سے ایئرپورٹ کی طرف موڑا جا رہا ہے۔ ملیر، کورنگی انڈسٹریل ایریا، کلفٹن، ڈیفنس سے ائیرپورٹ جانے والے افراد سنگر چورنگی سے شاہ فیصل کالونی روڈ استعمال کرسکتے ہیں۔
شمع شاپنگ سینٹر شاہ فیصل کالونی پُل سے ائیرپورٹ کا راستہ بھی کھلا ہے۔
نیشنل ہائی وے ملیر 15 پُل کے دونوں ٹریک بند ہیں اور ٹریفک کو ملیر ہالٹ سے ماڈل کالونی کی طرف ڈائیورشن دی گئی ہے، منزل پمپ سے یونس چورنگی اور داؤد چورنگی سے انڈسٹریل ایریا کی طرف راستہ کھلا ہے۔
انچولی سے سہراب گوٹھ جانے والا ٹریک بھی دھرنے کے باعث بند ہے، جہاں سے ٹریفک کو واٹر پمپ چورنگی سے کارڈیو اسپتال اور گلبرگ چورنگی کی طرف موڑا جا رہا ہے۔
کامران چورنگی ٹریفک کے لیے بند ہے، جہاں سے متبادل راستہ موسمیات سے یونیورسٹی روڈ اور منور چورنگی ہے۔

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

ناظم آباد چورنگی کے دونوں ٹریک پر دھرنا ہے اور ٹریفک کو لسبیلہ سے تین ہٹی کی طرف موڑا جارہا ہے۔
مین نیشنل ہائی وے ٹاؤن شپ کے دونوں اطراف سڑکیں بند ہیں اور متبادل راستہ ٹھٹھہ والی لنک روڈ اور پورٹ قاسم ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles