دوسرا ٹی 20: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اتوار کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ آج کی پچ پچھلے میچ کی نسبت زیادہ سخت ہے اور اس پر گھاس کم ہے، جو ہمارے کھلاڑیوں کے مزاج کے مطابق ہے اور کھلاڑی اس طرح کی پچ پر کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پچ نمبر 1 پر بیٹرز کو ٹرو باؤنس اور پیس ملنے کی توقع ہے جس سے شاندار کھیل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

اس اہم مقابلے کے لیے سری لنکا کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ پاکستان نے بھی اپنی فائنل الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے رضا اللہ کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، معاذ صداقت، حسن نواز، صائم ایوب، وکٹ کیپر خواجہ نافع، شاداب خان، محمد عمران، سلمان مرزا، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

سری لنکا کا اسکواڈ

مہمان ٹیم سری لنکا کے اسکواڈ میں کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس، لہیرو اودارا، سینیتھ جے وردھنے، کامندو مینڈس، سہان آراچگے، داسن شناکا، چمیندو وکرما سنگھے، مہیش تھیکشنا، ایشان ملنگا، بنورا فرنینڈو اور نووان تھشارا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کو 3 میچز کی ٹی 20 سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ کپتان صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت کی شانداراننگز کی بدولت 9 اکتوبر بروز جمعے کو پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کو 4 وکٹوں ہرایا تھا۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے تھے جب کہ پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 9 گیندیں پہلے ہدف حاصل کرلیا تھا۔

قومی ٹیم کی نظریں آج کا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے پر مرکوز ہیں جب کہ سری لنکن ٹیم سیریز برابر کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles