پہلا ٹی 20: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پہلے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں آج راولپنڈی میں مد مقابل ہیں، جہاں سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے بولنگ ہی کرتے، پہلے بولنگ کرنے سے کنڈیشنز کا آئیڈیا ہوجائے گا،  بطور کپتان کھلاڑیوں کے حوالے سے پراعتماد ہوں ، کپتان ہوں یا عام کھلاڑی،کرکٹ کوانجوائے کرتا ہوں۔ 

پاکستان کی جانب سے رضا اللہ اور عمران رندھاوا ٹی 20 میں ڈیبیو کررہے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles