بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی قائدین اور کارکنوں کو گھروں میں بیٹھ کر منصوبہ بندی اوراحتجاج کی تیاریاں شروع کرنے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پی ٹی آئی کارکنان 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں، نوجوان نسل پاکستان کے لیے کھڑے ہوں‘۔
علیمہ خان نے کہا کہ 24نومبر کو احتجاج کرنا عوام کا آئینی حق ہے، کراچی اور کوئٹہ کے لوگ اپنے صوبوں میں احتجاج کریں، بانی پی ٹی آئی پاکستان کے مستقبل کے لیے جیل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز ہدایت دے کر گئیں ہیں کہ سب کو پکڑ لو، یہ لوگ آخر کتنے لوگوں کو پکڑیں گے؟ دس ہزار لوگوں کو پکڑیں گے تو اتنی ان کے پاس جگہ بھی نہیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کارکنوں کورہا اور آئین کو بحال کریں۔