صارم برنی کی اہلیہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور – Pakistan

انسانی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کا کیس میں عدالت نے صارم برنی کی اہلیہ عالیہ صارم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے ملزمہ کو اپنے شوہر کے ہمراہ شریک ملزمہ قرار دیا تھا

عالیہ صارم برنی نے عدالت میں ضمانت قبل از گرفتار کی درخواست دائر کی تھی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles