انسانی اسمگلنگ کے سد باب کے لیے وزیراعظم شہبازشریف نے ڈنڈا اٹھالیا


انسانی اسمگلنگ کے سد باب کے لیے وزیراعظم شہبازشریف نے ڈنڈا اٹھالیا، انہوں نے ایک ہفتے کے اندر انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں انسانی اسمگلنگ کے سد باب کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں دسمبر 2024 میں یونان کے قریب تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے پر مشتاق سکھیرا کی سربراہی میں تشکیل کی گئی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے جامع رپورٹ مرتب کرنے پر مشتاق سکھیرا کا شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو حراست میں لیا جائے، ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
حکومت کو انسانی اسمگلنگ کے روک تھام سے متعلق پالیسی مرتب کرکے دینا ہوگی، چیف جسٹس
وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف استغاثہ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سہولت کار سرکاری افسران کے خلاف اب تک کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے تمام افراد کے لیے ویزا کی جانچ پڑتال کو مؤثر بنایا جائے، حکومت ملک سے انسانی اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے وزیر داخلہ کی سربراہی میں انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف لیے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں دسمبر 2024 کو یونان کے قریب تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستانیوں کی شناخت اور ان کے جسد خاکی کی وطن واپسی کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles