کراچی میں پیپلز بس سروس کا آپریشن معطل


کراچی شہر بھر میں پیپلز بس سروس کا آپریشن معطل کردیا گیا، کسی بھی نا خوشگوار واقعےسے بچنے کیلئے تمام بسوں کو ڈپو بلا لیا گیا ہے۔
ترجمان پیپلز بس سروس کے مطابق شہر بھی میں پیپلز بس سروس کا آپریشن معطل ہے، فی الحال ٹاورسے ہاکس بے جانے والے روٹ پربس چلائی جار رہی ہیں۔
ترجمان کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے تمام بسوں کو ڈپو بلا لیا گیا ہے۔ حالات بہتر ہوتے ہی بسیں دوبارہ سڑکوں پر آجائیں گی، فی الحال ٹاورسے ہاکس بے جانے والے روٹ پربس چلائی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles