پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ہوگیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا کردیا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے۔

حکومت نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور امریکا و ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن نے 28 جولائی کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 37 پیسے اضافہ  کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 386 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل 28 جولائی کے لیے کیا گیا ہے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے ہو گا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles