افغانستان میں طالبان کے عسکری قافلے پر راکٹ حملے، 7 اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی آنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جہاں افغانستان فریڈم فرنٹ (اے ایف ایف) نے صوبہ بغلان کے ضلع دوشی میں طالبان کے ایک عسکری قافلے پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے متعدد اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغانستان فریڈم فرنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع دوشی میں طالبان کے عسکری قافلے کو اس وقت راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ کابل سے صوبہ بدخشان کے لیے اضافی نفری اور عسکری سازوسامان لے جا رہا تھا۔

تنظیم کے مطابق حملے میں طالبان کے سات اہلکار ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے۔

اے ایف ایف نے اپنے بیان میں مزید دعویٰ کیا کہ اس کارروائی کے دوران تنظیم کے کسی جنگجو کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

دوسری جانب افغانستان فریڈم فرنٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران مختلف جھڑپوں میں طالبان کے چار کمانڈر بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

تنظیم کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر ملا شاداب، مولوی گل احمدی، ملا فرید اللہ اور قاری عمری لازری شامل ہیں۔

طالبان حکومت کی جانب سے افغانستان فریڈم فرنٹ کے ان دعوؤں پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے بھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles