نوجوان کی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ کی گاڑی پر فائرنگ


وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں مبینہ ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ رات ڈیفنس اے کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب ایک کار سوار نوجوان نے وفاقی وزیر کی گاڑی کو اوورٹیک کیا اور مبینہ طور پر فائرنگ کی۔
واقعے کے بعد ملزم کی تلاش کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کی جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد لی گئی، جس کے نتیجے میں ملزم اسامہ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے زیرِ استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ڈیفنس میں جا رہے تھے کہ ایک گاڑی نے بائیں جانب سے انہیں کراس کیا اور پانچ فائر کیے۔
عطا تارڑ کے مطابق فائرنگ کے بعد انہوں نے مشتبہ گاڑی کا تعاقب کیا اور فوری طور پر قریبی پولیس ناکے کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ فائرنگ کی وجوہات کیا تھیں اور آیا یہ واقعہ ہوائی فائرنگ تھا یا اس کے پیچھے کوئی اور مقصد کارفرما تھا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles