شعیب اختر کے گھر سے افسوسناک خبر سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ہیں۔

اس خبر کی تصدیق خود شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کی۔

شعیب اختر نے اپنے بیان میں کہا، ”مجھے بہت دکھ کے ساتھ یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ میرے پیارے بڑے بھائی شاہد اختر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے حضور واپس چلے گئے ہیں۔“

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر ایچ-8 اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

خاندانی ذرائع یا میڈیا کی جانب سے ابھی تک شاہد اختر کی وفات کی وجہ کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ اسی وجہ سے ان کے انتقال کی وجوہات کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

شاہد اختر کے انتقال کی خبر سن کر ملک بھر سے شعیب اختر کے مداحوں، سابق کرکٹرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے افسوس کا اظہار اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی جارہی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles