نیا آئی فون 18 پرو کیسا ہوگا؟ ڈیزائن، کیمرے، فیچرز اور متوقع قیمت کی تفصیلات سامنے آگئیں

دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل جلد اپنے نئے فلیگ شپ موبائل آئی فون18 پرو کو متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس بار آئی فون 18 پرو میں کئی بڑی تبدیلیاں اور نئے فیچرز دیکھنے کو مل سکتے ہیں، جس کے باعث صارفین کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

ہر سال کروڑوں لوگ ایپل کے نئے آئی فون کا شدت سے انتظار کرتے ہیں اور اس سال بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ پچھلے سال ستمبر میں آنے والے آئی فون 17 کو لوگوں نے بہت پسند کیا تھا اور اب کمپنی اپنے نئے اور زیادہ طاقتور فون آئی فون 18 پرو ماڈلز کو جلد ہی مارکیٹ میں لانے کی تیاری کر رہی ہے۔

اگر آپ بھی نیا فون خریدنے کا سوچ رہے ہیں تو آپ کو تھوڑا انتظار کر لینا چاہیے کیونکہ اس نئے فون میں کئی بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

رپورٹس کے مطابق اس بار فون کے ڈیزائن میں بہت بڑی تبدیلی کا امکان نہیں، کیونکہ ایپل عام طور پر ہر سال مکمل نیا ڈیزائن متعارف نہیں کراتا۔ تاہم اس بار رنگوں میں تبدیلی متوقع ہے۔ لیکس کے مطابق آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کو ڈارک چیری، لائٹ بلیو، ڈارک گرے اور سلور رنگوں میں پیش کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈارک چیری رنگ اس سیریز کا خاص رنگ بن سکتا ہے۔ کمپنی فون کے پچھلے حصے کو بھی پہلے سے زیادہ خوبصورت اور ہموار بنانے پر کام کر رہی ہے۔

اسکرین کے حوالے سے بھی بڑی بہتری سامنے آ سکتی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ آئی فون 18 پرو میں نئی اسکرین دی جائے گی، جو کم بیٹری استعمال کرے گی اور بہتر رنگ دکھائے گی۔ ساتھ ہی ڈائنامک آئی لینڈ پہلے سے چھوٹا ہوگا، جس سے اسکرین پر زیادہ جگہ دستیاب ہوگی۔

کارکردگی کے لیے ایپل اپنا نیا پرو اے 20پروسیسر استعمال کر سکتا ہے، جو 2nm ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق یہ چپ پچھلے ماڈل کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ تیز اور 30 فیصد زیادہ توانائی بچانے والی ہو سکتی ہے۔

جیف پو نے اس حوالے سے بتایا کہ فون کے اندر انٹرنیٹ چلانے والا نظام یعنی موڈیم پہلے سے زیادہ تیز رفتار ہوگا اور یہ کم بجلی استعمال کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق نئے آئی فون میں آر ایم اے 12GBبھی دی جا سکتی ہے، جس سے فون کی رفتار اور اے ائی فیچرز مزید بہتر ہوں گے۔

اس نئے فون میں بیٹری بھی پہلے سے بڑی دی جا رہی ہے اور انٹرنیٹ کی رفتار کو بہتر بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی جس سے ضرورت پڑنے پر سیٹلائٹ کے ذریعے بھی انٹرنیٹ چلایا جا سکے گا۔

سب سے بڑی تبدیلی فون کے کیمرے میں ہونے کی امید ہے، جس سے رات کے اندھیرے میں بھی بہت شاندار اور صاف تصویریں کھینچی جا سکیں گیی۔

آئی فون 18 پرو میں تین 48 میگا پکسل کیمرے دیے جانے کا امکان ہے، جن میں مین، الٹرا وائیڈ اور ٹیلی فوٹو لینز شامل ہوں گے۔

مصنوعی ذہانت کے میدان میں بھی ایپل نئی پیش رفت کرنے جا رہا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی، گوگل اور جیمینائی کی بڑھتی مقبولیت کے بعد ایپل اپنے سری سسٹم میں بڑا اپ ڈیٹ لا رہا ہے۔

بول کر کام کرنے والے سسٹم یعنی سری کو گوگل کی جدید ٹیکنالوجی سے جوڑا جا رہا ہے تاکہ وہ آپ کی بات کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ کر کام کر سکے۔

قیمتوں کے حوالے سے ایپل کمپنی کے بڑے افسر ٹم کوک نے حال ہی میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

ماہرین کے مطابق نئے آئی فون اٹھارہ پرو کی قیمت پچھلے ماڈل کے مقابلے میں دو سو ڈالر تک زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ دنیا بھر میں فون کے پرزے مہنگے ہو رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپل آئی فونز کے لانچ کے حوالے سے ایک نیا طریقہ اپنانے کا امکان رکھتا ہے۔ آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور کافی عرصے سے زیرِ بحث فولڈیبل آئی فون ممکنہ طور پر ستمبر 2026 میں متعارف کرائے جائیں گے، جبکہ عام آئی فون 18 کو 2027 کے آغاز تک مؤخر کیا جا سکتا ہے۔

ابھی تک ایپل نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، لیکن سامنے آنے والی معلومات نے صارفین میں بے چینی اور دلچسپی دونوں بڑھا دی ہیں۔

بہت سے لوگ اب فیصلہ کر رہے ہیں کہ نیا فون خریدنے سے پہلے شاید آئی فون 18 پرو کا انتظار کرنا بہتر ہوگا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles