ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ون کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ویمنز ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز اور دلچسپی سے بھرپور مقابلے انگلینڈ کے مختلف شہروں میں جاری ہیں، میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا ہو رہا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے فینز بڑی تعداد میں اپنے ٹیموں کی سپورٹ کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

روایتی حریفوں کا یہ رواں میگا ایونٹ میں پہلا میچ ہے اور دونوں ٹیمیں ہی ٹورنامنٹ میں اپنا فاتحانہ آغاز کرنے کی خواہاں ہیں اور جیت کا عزم لے کر میدان میں اتری ہیں۔

برمنگلھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے چھٹے میچ میں بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ ٹاس کے بعد بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا سے ہاتھ نہیں ملایا۔

اسپورٹس مین اسپرٹ کو تار تار کرنے والے بھارت نے مردوں کے بعد ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھتے ہوئے روایتی مصافحہ نہیں کیا۔

ٹاس کے بعد بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی لگ رہی ہے، اسی لیے ہم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پچھلے ورلڈکپ سے بہت زیادہ اعتماد ملا ہے اور میچ کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں ہماری توجہ اپنی منصوبہ بندی پر عمل کرنے پر ہے۔

پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کہا کہ لگ رہا ہے پچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی ہے، ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ ہی کرتے، ہمارے پاس بہترین بولرز ہیں، کوشش کریں گے کم اسکور تک بھارت کو محدود کریں، ہمارے پاس بہترین اسپنر اور اچھے فاسٹ بولر ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles