
وفاقی حکومت سے مدارس رجسٹریشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدارتی آرڈیننس کی تیاری کیلئے وزارت قانون کو ہدایت کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس جاری کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان اور صدر آصف زرداری سے ملاقاتوں میں کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس پر جمعیت علمائے اسلام سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے اتفاق کرلیا ہے۔
نئے آرڈیننس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم اور سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ کے تحت مدارس کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔