
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان تک کمیٹی کی رسائی حکومتی سنجیدگی طے کرے گی، حکومت نے بہانے بنائے یا منع کیا تو ان کی نیتوں کا خلل سامنے آجائے گا، پی ٹی آئی کمیٹی کا کردار صرف ایلچی کا ہے۔
آج نیوز کے پروگرام ”نیوز انسائیٹ ود عامرضیا“ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان 2 جنوری تک دوسری میٹنگ ہوگی، میٹنگ سے پہلے عمران خان سے ملاقات کی کوشش کریں گے، ابھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان تک کمیٹی کی رسائی حکومتی سنجیدگی طے کرے گی، حکومت نے بہانے بنائے یا منع کیا تو ان کی نیتوں کا خلل سامنے آجائے گا، پی ٹی آئی کمیٹی کا کردار صرف ایلچی کا ہے۔
عمران خان نے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا حکومتی مطالبہ مسترد کردیا
اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی
عمران خان نے کہا ہے مذاکرات ہوں مگر مطالبات کی منظوری کا ٹائم فریم ہونا چاہیئے، بیرسٹر گوہر
اپوزیشن لینڈر کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کو اپنے مطالبات سے آگاہ کردیا تھا، عمران خان کی رہائی اور کارکنان کی رہائی ہمارے مطالبات ہیں، ہمارا کام ہے عمران خان کے مسیج کو حکومت کے آگے رکھنا، ہم پر 9 مئی کو بھی ظلم ہوا، ہم پر 26 نومبر کو بھی گولیاں چلیں۔
{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت میں کوئی بہتری نہیں آرہی ہے، اس وقت ملک میں قانون اور آئین کا فقدان ہے۔