
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کی توقعات کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جب کہ سونے کی عالمی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی سامنے آئی ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں مزید 60 دن کی توسیع کی اطلاعات کا مثبت اثر خام تیل کی قیمتوں پر پڑا ہے اور بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1 ڈالر 62 سینٹس فی بیرل کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 92 ڈالر 9 سینٹس فی بیرل پر آگئی۔
اسی طرح جولائی کے لیے امریکی خام تیل کے سودے 87 ڈالر 24 سینٹس فی بیرل میں کیے جارہے ہیں، قمیت میں 1 ڈالر 66 سینٹس فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بیالیس ڈالر اضافہ ہوا قیمت چار ہزار پانچ سو سینتیس ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی، تاہم مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی دس گرام قیمت میں چار سو انتیس روپے اور تولہ پانچ سو روپے کم ہوگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 42 ڈالر اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی قیمت 4 ہزار 537 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
تاہم مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے جب کہ فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔
کمی 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 117 روپے جب کہ فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 74 ہزار 862 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی صرافہ بازار بھی متاثر ہو رہا ہے۔