
پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے نے نوشہرہ میں واقع بجلی کی ترسیل کمپنی پیسکو کے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔
کے پی کی حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے گرڈ اسٹیشن میں موجود عملے کے ساتھ تلخ کلامی کی، بند فیڈر کا بٹن دبا کر بجلی کھول دی۔
ایم پی اے زرعالم خان عوامی شکایت پر نوشہرہ کے علاقہ کنڈر میں واقع بجلی کی ترسیل کمپنی پیسکو کے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول کر بجلی بحال کر دی۔
پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی زرعالم خان کا کہنا تھا کہ پیسکو اہلکاروں اور حکام کی جانب سے خود ساختہ ورک پرمٹ کسی صورت قبول نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پیسکو حکام اور اہلکاروں نے شیڈول سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ کی یا خود ساختہ ورک پرمٹ لیا تو کنڈرگرڈ اسٹیشن کا انتظام خود سنبھال لیں گے۔