
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کے مطابق میگا ایونٹ کے میچز پاکستان اور متحدہ عمرب امارات (یو اے ای) میں ہوں گے جبکہ چیمپئنزٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی جبکہ افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا۔
پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا، بھارت فائنل میں نہ پہنچا تو حتمی ٹاکرا لاہورمیں کھیلا جائے گا۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقا، آسٹریلیا، افغانستان اور انگلینڈ شامل ہیں۔
پہلا سیمی فائنل دبئی اور دوسرا سیمی فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔