آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اورمتحدہ علماء کونسل کےدرمیان انتخابی اتحاد کااعلان


آزاد کشمیر میں عام انتخابات سے قبل سیاسی میدان میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں آزاد جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور متحدہ علما کونسل کے درمیان انتخابی اتحاد قائم کر لیا گیا۔ اتحاد کا اعلان سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیر کی ترقی، استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، اسی مقصد کے تحت متحدہ علما کونسل کے ساتھ انتخابی اتحاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاسی تاریخ میں مسلم کانفرنس کو منفرد حیثیت حاصل رہی ہے اور جماعت نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقوق اور خطے کی ترقی کے لیے کردار ادا کیا۔
سردار عتیق کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں تمام ہم خیال جماعتوں کو متحد ہو کر عوام کی بہتر نمائندگی کرنی چاہیے تاکہ آزاد کشمیر کو درپیش مسائل کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔
اس موقع پر متحدہ علما کونسل کے رہنماؤں نے بھی اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتیں مل کر آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق آزاد کشمیر کے انتخابات سے قبل اس اتحاد کو اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے انتخابی ماحول میں نئی سرگرمی پیدا ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles