ملک میں سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت جانیے

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں عالمی مارکیٹ میں نرخ بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے فی تولہ پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 287 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں سونا 50 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 530 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے میں دلچسپی بڑھنے کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles