آصف زرداری قتل سازش کیس: شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ – Pakistan

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے صدر مملک آصف زرداری کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں صدر آصف زرداری سے متعلق الزامات پر شیخ رشید کے خلاف درج مقدمے کی درخواست پر سماعت ہوئی، سول جج یاسر محمود نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر سماعت کی جبکہ سابق وفاقی وزیر اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت وکیل صفائی سردار رازق نے دلائل دیے کہ شیخ رشید احمد پر درج ایف آئی آر میں قوانین کو فالو نہیں کیا گیا۔

وکلا نے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی اور شہباز گل کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد پر تو پرائیویٹ شخص کے خلاف بات کا الزام ہے۔

آصف زرداری پر قتل کی سازش الزام، پیپلز پارٹی کا عدالت جانے کا اعلان

آصف زرداری پر قتل کا الزام: شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر دوبارہ دلائل طلب

بعدازاں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر وکلا کی شیخ رشید کی بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید خبریں :

Popular Articles