
توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں منظور ہوگئیں۔
عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کا حکم دے دیا۔ اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
یاد رہے کہ عدالت نے 8 نومبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔