صدر ٹرمپ کا وٹکوف اور کشنر کو مذاکرات کے لیے اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ: امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں وہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ امن مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ یہ مذاکرات اس ہفتے کے آخر میں متوقع ہیں، جنہیں خطے میں تناؤ کم کرنے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران سے متعلق سفارتی تعطل کو کم کرنے کے لیے ایک اہم سفارتی اقدام کے تحت اپنے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں نمائندے اس ہفتے کے آخر میں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کریں گے، جہاں ان کی ملاقات ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے متوقع ہے۔ ان مذاکرات کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کو کم کرنا اور ممکنہ سفارتی حل تلاش کرنا بتایا جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام نے واضح کیا ہے کہ اس مرحلے پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے دورے کا حصہ نہیں ہوں گے، کیونکہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف مذاکرات میں شریک نہیں ہو رہے۔ امریکی انتظامیہ کے اندر انہیں ایرانی وفد کا اہم نمائندہ تصور کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے اس سطح پر نائب صدر کی موجودگی ضروری نہیں سمجھی گئی۔

تاہم حکام کے مطابق اگر مذاکرات میں پیش رفت ہوتی ہے تو نائب صدر جے ڈی وینس کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ان کی ٹیم پہلے سے پاکستان میں موجود رہے گی تاکہ کسی بھی پیش رفت کی صورت میں فوری رابطہ اور فیصلہ سازی ممکن ہو سکے۔ امریکی انتظامیہ ان مذاکرات کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک اہم موقع کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اس وقت نائب صدر جے ڈی وینس کی پاکستان آمد کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، کیونکہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر مذاکرات میں شریک نہیں ہو رہے، جنہیں وائٹ ہاؤس ایران وفد کا اہم نمائندہ تصور کرتا ہے۔

تاہم اگر مذاکرات میں پیش رفت ہوتی ہے تو نائب صدر کو فوری طور پر اسلام آباد روانہ کیا جا سکتا ہے، جب کہ ان کی ٹیم پہلے ہی پاکستان میں موجود رہے گی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles