ایران کے پاس ایک اچھا معاہدہ کرنے کا موقع ہے: امریکی وزیرِ جنگ

امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کے پاس ایک اہم موقع ہے کہ وہ معاہدہ کر لے، بصورتِ دیگر اسے سخت معاشی اور فوجی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پینٹاگون میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول کی کسی بھی کوشش کو ترک کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق یہی وہ بنیادی شرط ہے جس پر کشیدگی میں کمی ممکن ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایران کے پاس اب بھی موقع ہے کہ وہ دانش مندی پر مبنی معاہدہ کرے تاہم انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایران نے یہ راستہ اختیار نہ کیا تو اسے امریکی طاقت کے مسلسل دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ یہ دباؤ ایک طویل المدتی ناکہ بندی کی صورت میں جاری رہ سکتا ہے۔

امریکی بحری ناکہ بندی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ایران سے آنے اور جانے والی تمام جہازوں پر پابندی برقرار ہے، اب تک 34 جہازوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی افواج نے ’انڈو پیسیفک‘ خطے میں ایران کے دو ’ڈارک فلیٹ‘ جہازوں کو تحویل میں بھی لیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles