’بڑی خبر آنے والی ہے‘: صدر ٹرمپ کا اسرائیل اور لبنان کے درمیان 34 سال بعد تاریخی مذاکرات کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان طویل عرصے بعد اہم مذاکرات کل متوقع ہیں، جسے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جلد اہم بات چیت ہونے جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان ”کچھ گنجائش پیدا کرنے“ کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ حالات کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان کے رہنماؤں کے درمیان گزشتہ 34 برسوں سے کوئی براہ راست بات چیت نہیں ہوئی، تاہم اب یہ تعطل ختم ہونے جا رہا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق، ’یہ کل ہوگا‘، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا آغاز قریب ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی آ سکتی ہے اور خطے میں استحکام کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles