پی ایس ایل 11 کے پوائنٹس ٹیبل پر کون سی ٹیم کہاں پر موجود ہے؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دوسرے مرحلے میں منگل کو آرام کا دن ہے اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا جب کہ بدھ کو لیگ کے 23  ویں میچ میں پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ ہوگا۔

پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو 22 میچز کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر اب تک ناقابل شکست رہنے والی پشاور زلمی کی ٹیم 5 میچز میں 4 فتوحات اور ایک میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد 11 پوائنٹس کےساتھ پہلے نمبر پر قبضہ جمائے ہوئے ہے جب کہ اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف میچ بارش کی نظر ہونے پر پشاور زلمی کو ایک پوائنٹ حاصل ہوا تھا۔

ملتان سلطانز پانچ میچز میں 4 فتوحات اور 2 ناکامیوں کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ اپنے چھٹے میچ میں حیدرآباد کنگز مین سے شکست کھانے والی اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم 6 میچز میں 3 فتوحات اور 2 ناکامیوں کے بعد 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

اسی طرح چوتھی پوزیشن کی حامل کراچی کنگز کے 5 میچز میں 3 فتوحات اور 2 شکستوں کے بعد 6 پوائنٹس ہیں جب کہ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پانچ میچز میں 2 فتوحات اور 3 ناکامیوں کے بعد 4 پوائنٹس جوڑے ہیں۔

اس کے علاوہ حیدرآباد 6 میچز میں 2 فتوحات اور 4 ناکامیوں کے بعد چھٹی اور دفاعی چیمپین لاہور قلندرز 5 میچز میں 2 فتوحات اور 3 شکستوں کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر موجود ہے جب کہ آخری نمبر پر موجود راولپنڈیز کی ٹیم سیزن میں تاحال جیت کا کھاتہ نہ کھول سکی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles