ایران سے ڈیل ہوتی ہے یا نہیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں، ڈیل ہوتی یا نہیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہونا یا نہ ہونا ان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا، ’’چاہے کچھ بھی ہو، ہم جیتتے ہیں۔ ڈیل ہو یا نہ ہو، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘‘

ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے کے امکان سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کو فوجی طور پر شکست دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے چند آبی بارودی سرنگیں بچھائی تھیں، تاہم امریکا نے ان کے بحری اثاثوں کو بھی ختم کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ’’ہم نے اس ملک کو مکمل طور پر شکست دی ہے، اب دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ شاید وہ ڈیل کریں، شاید نہ کریں، اس سے فرق نہیں پڑتا، امریکا کے نقطہ نظر سے ہم جیت چکے ہیں۔‘‘

صدر ٹرمپ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان ’’بہت گہرے مذاکرات‘‘ جاری ہیں۔

ان کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد میں کئی گھنٹوں سے مذاکرات میں مصروف ہیں۔

اس موقع پر ٹرمپ نے چین کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر چین نے ایران کو اسلحہ فراہم کیا تو اسے ’’بڑے مسائل‘‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles