آئل ٹینکرز اب تیل کے حصول کے لیے امریکا کا رُخ کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑی تعداد میں خالی آئل ٹینکرز امریکا کی جانب رواں دواں ہیں تاکہ وہاں سے تیل اور گیس حاصل کی جا سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’دنیا کے سب سے بڑے ٹینکرز (بحری جہاز) اعلیٰ معیار کے تیل اور گیس کے حصول کے لیے امریکا کی طرف رواں دواں ہیں‘۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکا کے پاس، تیل کے ذخائر کے حوالے سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے مجموعی ذخائر سے بھی زیادہ تیل موجود ہے اور ان کا معیار بھی بہتر ہے۔

ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہم آپ کے منتظر ہیں، یہ لوڈنگ تیز رفتار ہوگی‘۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles