سونے کی قیمت میں حیران کن کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ سونا 700 روپے اور 10 گرام سونا 600 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی کے بعد یہ 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر سستا ہو کر 4746 ڈالر پر آ گیا ہے۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہو کر 8064 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles