وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، ایرانی حملے کی مذمت اور مکمل یکجہتی کا اظہار


وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن سے رابطہ کر کے ایک بار پھر یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
منگل کے روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، گفتگو کے دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرِ اعظم نے گفتگو کے دوران جاری حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور آج سعودی عرب میں الجبیل آئل فسیلیٹی پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔
شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہمیشہ اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، جس طرح سعودی قیادت اور عوام نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے موجودہ کشیدگی کے دوران سعودی قیادت کی جانب سے تحمل اور دانشمندی کے مظاہرے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ مل کر امن کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپورکردارادا کررہا ہے۔

انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے بھی سعودی ولی عہد کوآگاہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے خادم الحرمین الشریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک تمناؤں اور پرتپاک سلام کا اظہار بھی کیا جب کہ سعودی ولی عہد نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیارے بھائی محمد بن سلمان سے فون پر بات کی، سعودی عرب سے پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعیادہ کیا، ال جبیل آئل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ سعودی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سعودی ولی عہد کی قیادت میں سعودی عرب کے تحمل و برداشت کو سراہا، کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تجدید کی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles