لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، اے ایس آئی سمیت 5 اہلکار زخمی


خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، جہاں تھانہ شہبازخیل کی حدود میں پولیس موبائل کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ بارودی مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جسے قریب لا کر دھماکے سے اڑا دیا گیا۔
زخمی ہونے والوں میں اے ایس آئی جمال الدین، کانسٹیبل عارف اور ڈرائیور میر حسن شامل ہیں، جبکہ ایک راہگیر بھی دھماکے کی زد میں آ کر زخمی ہوا۔
تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles