کویت میں ایئر بیس پر ایران کا حملہ، 15 امریکی فوجی زخمی

خلیجی ریاست کویت میں سیکیورٹی صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب رات گئے ایران کے جوابی ڈرون حملوں میں 15 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔ کویتی حکام کے مطابق یہ حملہ ایک حساس فوجی تنصیب، علی السالم ایئر بیس، پر کیا گیا۔

امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرون ایئر بیس کے احاطے میں گرا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود امریکی اہلکار زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق زخمی ہونے والے تمام فوجیوں کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔

حملے کے بعد بیس پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ علاقے میں نگرانی کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

ادھر امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران اب تک مجموعی طور پر 375 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles